خطے میں غیرملکی افواج کی موجودگی بے امنی کی اصل وجہ ہے ،افغان طالبان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
امریکی فوجی اڈوں کے بارے میں افغان طالبان نے کہا ہے کہ خطے میں غیرملکی افواج کی موجودگی بے امنی کی اصل وجہ ہے ۔ ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ انخلا کے بعد افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں امریکی اڈوں کی باتیں ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر نعیم وردگ نے کہاکہ ہم ہمسایہ ملکوں سے غیرملکیوں کو اڈے نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، امریکا کو اڈے دینا تاریخی غلطی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر اڈے دیئے گئے تو افغان قوم اس بارے میں خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم نے بار بار افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،ہمارے ہمسایہ بھی اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں۔