میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، چوہدری نثارکی تصدیق

پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، چوہدری نثارکی تصدیق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، کیوں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے بیان دیا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، عوام کو کورونا وبا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں