میراڈونا کی موت ، میڈیکل ٹیم کے7 ارکان ذمہ دار قرار
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کو اسٹار فٹبالر کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا گیاپراسیکیوٹر نے ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7 ارکان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے ، ان کا موقف ہے کہ میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔اسٹار فٹ بالرکی موت کی تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میراڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7 افراد کوملزم ٹھہرایا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں سیکئی شواہد جمع کیے ، انہیں یقین ہیکہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت ملے ہیں۔