میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کاصدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کاصدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، حکومت آرڈیننس کے ذریعے الیکشن اصلاحات نہیں لا سکتی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ان لوگوں نے قانون سازی پر تالے لگائے ہوئے ہیں، ہر کام آرڈیننس سے کر رہے ہیں، ان کے لوگ فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں، ان کے نمبرز ہلے ہوئے ہیں، اس لیے آرڈیننس کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر اصلاحات میں سنجیدہ ہیں تو سب کی میٹنگ بلائیں اور اپنے ساتھ بٹھائیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمان اور الیکشن کمیشن کی مشاورت کے بغیر اصلاحات کو الیکشن پروسیس کا حصہ بنایا جارہا ہے، آرڈیننس کی 120 دن کی وقعت ہوتی ہے، اس کے بعد یہ لاگو نہیں ہوتا۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست ہوچکی ہے، حکومت میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں، یہ ہرجگہ شکست اور فارورڈ بلاک کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کی جڑیں ہلی ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں