بابر اعظم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر خوش
ویب ڈیسک
پیر, ۳ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم چند دن آرام کے بعد پچ کو دیکھ کر اگلے میچ کے لیے کمبی نیشن تشکیل دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پہلے سیشن میں بولرز نے اچھی بولنگ کی، پہلی اننگز میں زمبابوے کو جلد آئوٹ کرنا اچھا ثابت ہوا، حسن علی نے بہترین بولنگ کی،فواد عالم نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اچھا اختتام کیا، اب ہم چند دن آرام کے بعد پچ کو دیکھ کر اگلے میچ کے لیے کمبی نیشن تشکیل دیں گے۔