میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیکٹڈ حکومت محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول بھٹو

سلیکٹڈ حکومت محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ گذشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے۔ سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی زیرِ قیادت سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگِ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے دیئے گئے متفقہ آئین میں بلیو کالر ورکرز کے حقوق سے متعلق کئی دفعات شامل ہیں۔ آرٹیکل 11، 17، 18، 25 اور 37 (e) ہرطرح کی جبری مشقت اور چائیلڈ لیبر پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ مذکورہ آرٹیکلز رکن سازی کی آزادی دیتے ہیں اور یونین سازی کے حقوق دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دستور کی یہ آرٹیکلز کام کرنے والے ماحول کو انسان دوست اور بھتر ہونے کو یقینی بنانے کے متعلق بھی ہیں۔ پہلی مرتبہ جامع لیبر پالیسی کا اعلان بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1972ع میں کیا تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس کے بعد ہونے والی قانون سازی کے نتیجے میں مزدوروں کے قوانین کا دائرہ کار اور ٹریڈ یونینز کے حقوق میں اضافہ ہوا۔ کم سے کم اجرت، منافع میں شراکت، بونس، گروپ انشورنس اسکیم، گروپ انسینٹوز اسکیم وغیرہ کی ضمانت دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ضیا کی آمریت نے ان میں سے بہت ساری مراعات کو واپس لے لیا۔ ضیا نے مزدوروں کے حقوق کے حصول کے سلسلے میں حاصل کی گئی بہت ساری کامیابیوں کو ختم کردیا۔ آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے بھی بینظیر امپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم متعارف کروائی۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔ گذشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں