میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایچ ڈی اے کے سابق ڈائریکٹرکوکلین چٹ دینے کی تیاریاں

ایچ ڈی اے کے سابق ڈائریکٹرکوکلین چٹ دینے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایچ ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر اعوان کو کلین چٹ دینے کی تیاریاں،6 مہینے قبل صوبائی وزیر بلدیات نے معطل کرکے انکوائری کمیٹی بنائی تھی، 6 مہینے کے بعد بھی انکوائری رپورٹ سامنے نہ آ سکی، بشیر اعوان بحال بھی ہوگیا، بشیر اعوان پر سرکاری خزانے کو اربوں روپے نقصان دینے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بشیر اعوان کو سنگین کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی ایک اہم شخصیت بشیر اعوان کو کلین چٹ دلانے میں اہم کردار کر رہے ہیں، آج سے 6 مہینے قبل ایچ ڈی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بشیر کو صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات پر معطل کرکے انکوائری بٹھا کر 10 دن میں رپورٹ طلب کی گئی تھی، تاہم 6 مہینے گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہ آ سکی ،9 اکتوبر کو بشیر اعوان پر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان دینے، رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت جعلی چالان دینے اور کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل کرکے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری ہائوس اینڈ ٹائون پلاننگ جمال الدین جلالانی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا کر10 دن میں رپورٹ طلب کی تھی، لیکن وہ رپورٹ 6 ماہ گزرنے کے باوجود سامنے نہ آسکی اور بشیر اعوان کو رپورٹ سے قبل ہی بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشیر اعوان کو کرپشن کے سنگین الزامات میں کلین چٹ دیکر دوبارہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عہدے پر تعینات کیا جائیگا ،واضح رہے کہ بشیر اعوان کے خلاف اثاثوں، کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہیں اوراینٹی کرپشن کو ریکارڈ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں