میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں، گھر کو سیل کر دیا گیا، شاہدہ اختر

مولانا فضل الرحمن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں، گھر کو سیل کر دیا گیا، شاہدہ اختر

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مرد پولیس اہلکاروں نے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی کو دھکے دئیے، رہنما جے یو آئی کا دعویٰ

جمعیت علمائے اسلام ف کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں،انہیں گھر سے بے دخل کر دیا گیا اور گھر کو سیل کر دیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی کو دھکے دئیے، وہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں،اسلام آباد میں معزز مہمانوں کی موجودگی کے باعث ہم نے احتجاج نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں،وہ پی ڈی ایم کے وہ دن بھول گئے ہیں جب ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ اب جب ہم ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں، تو وہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں