میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیکٹڈحکومت نے ملک کو خطرناک دلدل میں دھکیل دیا،بلاول بھٹو

سلیکٹڈحکومت نے ملک کو خطرناک دلدل میں دھکیل دیا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں 3 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری ونجی املاک پر قبضے اور پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا۔ ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے،حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے تمام بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں،پرتشدد واقعات کے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں