وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں سول و فوجی قیادت نے ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو فوجی قیادت نے ملکی سرحدی صورتحال سے اور ملک میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جاری مختلف آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔