میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میانمارمیں جمہوریت پرشبِ خون، فوج نے82 مظاہرین مار دیے

میانمارمیں جمہوریت پرشبِ خون، فوج نے82 مظاہرین مار دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

میانمار میں آمریت کے خلاف جمہوریت کے حامی افراد کا مظاہرہ، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فروری کے بعد سے سیکیورٹٰی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی دوسری سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس سے قبل 14 مارچ کو باگو میں سیکیورٰیٹی فروسز کی فائرنگ سے سو سے زائد افراد لقمئہ اجل بن گئے تھے۔میانمار کی آن لائن خبری ویب سائٹ میانمار ناؤ کے مطابق رواں سال یکم فروری کو آنگ سانگ سوچی کا تختہ الٹنے کے بعد سے آمریت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک سات سو سے زائد مظاہرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی تصاویر اور آزاد میڈیا کی رپورٹس سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میانمار کی فوج سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے پْرامن مظاہرین کو کچنے کے لیے راکٹ گرینیڈز،مارٹرز اور دیگر بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔میانمار کی فوج سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے پْرامن کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں