میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ، 12کھرب 24 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ تیار

سندھ حکومت ، 12کھرب 24 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے مالی سال 2020-12 کے لیے 12 کھرب 24 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ تیارکرلیا ہے ،وفاقی حکومت سے صوبے کو 742 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ صوبائی حکومت کے محصولات کا ہدف 375 ارب روپے مقررکیا گیا ہے ،سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کافیصلہ کیا ہے جبکہ بجٹ خسارے سے متعلق حتمی تفصیلات سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد ایک صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ سندھ کا بجٹ بغیرخسارے کا بجٹ ہوگا۔ علاوہ ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ تجاویز کا ذکرکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ نئے مالی سال میں ریونیو بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہونگے ، نئے مالی سال میں چھوٹے قرضے دیے جائیں گے تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ اپنا کاروبار ٹھیک سے کرسکیں اسی طرح ہماری کوشش ہوگی کہ صحت کے شعبے کو مزید بہتر کریں اورجاری ترقیاتی اسکیمیں مکمل کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس ایم ایز کو دیے جانے والے چھوٹے قرضوں کے علاوہ انہیں دیگر مراعات اور سبسڈیز دی جائیں، قلیل مدتی قرضے ، چھوٹے کاروبارکیلیے 5 لاکھ روپے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلیے 20 لاکھ روپے تک دیں گے ،زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی جہاں برآمدی کوالٹی کے بیج ، ڈی اے پی ، یوریا کی خریداری کیلیے چھوٹے قرضوں کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ برآمدی معیار کے چاول ، دالیں اور دیگر فصلوں کی کاشت کی جاسکے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کی چھوٹی فصل ، موسمی فصل ، نئی فصل اور بالخصوص برآمدات پر مبنی فصلوں کی طرف رہنمائی کے لیے پروگرام تیارکرنے کی ہدایت کی تاکہ چھوٹے کاشتکاردوبارہ اپنے پاں پر کھڑے ہوسکیں اور قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں اور پولٹری کیلیے بھی قرضوں کا اعلان کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں