میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر زون میں بلڈر مافیا غیرقانونی تعمیرات کیلئے متحرک

ملیر زون میں بلڈر مافیا غیرقانونی تعمیرات کیلئے متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی و کرپٹ افسران نے عدالتی ریاستی و ادارتی قاعدے قوانین کے خلاف تاحال علم بغاوت بلند کررکھا ہے، سسٹم مافیا کے بے خوف افسران و اہلکار اپنے ذاتی و مالی مفادات کے تحفظ کیلئے ڈٹ گئے، ملیر زون میں سسٹم مافیا متحرک۔ ذرائع کے مطابق ملیر میں کئی پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات کے باعث انسانی مال و جان کو خطرے میں ڈال دیاگیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت کے باعث غیرقانونی تعمیرات میں تیزی آگئی ۔ اطلاعات ہیں کہ پلاٹ نمبر A-425 ، A-375 اے ایریا، A391 ، اے ایریا، رہائشی پلاٹ نمبر C/86 ، 3 سی ایریا، رہائشی پلاٹ نمبر 127 ، شیٹ نمبر 7 ، ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 2/17 ، شیٹ نمبر 13 ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 1/45 شیٹ نمبر 12 ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 4 شیٹ نمبر 15 ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 18 ، شیٹ نمبر 15 ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 5/43 شیٹ نمبر 17 ، رہائشی پلاٹ نمبر 2/7 شیٹ نمبر 21 ماڈل کالونی، رہائشی پلاٹ نمبر 1/43 شیٹ نمبر 22 ماڈل کالونی، سمیت لگ بھگ ڈیڑھ سو سوے زائد غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔ اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ملیر زون کے اور انتہائی کرپٹ و راشی ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری، ڈپٹی ڈائریکٹر جمال محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بروہی، سینئر بلڈنگ انسپکٹر خرم رضوان اور بلڈنگ انسپکٹر سہیل سومرو اور فیروز کی زیرنگرانی و زیر سرپرستی غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا بے لگام ہوگئی ہے، اس کھلی اجازت و گرین سگنل کے عوض رشوت بھتے کی مد میں لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگا دیے گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان جاری غیرقانونی تعمیرات نے علاقے کا سکون ، انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ مذکورہ مافیا نے ایک جانب انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تو دوسری طرف شہریوں کے بنیادی و قانونی حقوق بھی پامال کر رکھے ہیں،جبکہ علاقے کا انفرا اسٹریکچر بھی تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں