میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق ، 40 افراد زخمی

روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق ، 40 افراد زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے ۔کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سکھر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ،عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کے زیادہ تر مسافر سو رہے تھے ۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے ، 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ، دیگر زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور ڈاؤن ٹریک مرمت کے بعد کلیئر کر دیا گیا ، کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ریلوے حکام کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں