میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات ، پی ٹی آئی رکن نے پارٹی فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی

سینیٹ انتخابات ، پی ٹی آئی رکن نے پارٹی فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش نے کہا ہے کہ ان کو ووٹ نہیں دوں گا جنھوں نے سینیٹ انتخابات میں پیسے دے کر ٹکٹ لیا۔کریم بخش گبول کا کہنا ہے کہ وہ ووٹ اپنی مرضی سے دیں گے، انھوں نے اس کے ساتھ یہ اعتراف بھی کیا کہ ڈھائی سال سے ہماری حکومت ڈیلیور نہیں کر سکی ہے۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ میں شاہد علی رند نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اپیل دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے معیار پر پورا نہیں اترتے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سیف اللہ سینیٹ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انھیں نا اہل قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں