میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے پولیس سے ٹرانسفر کیے جانے والے پانچوں افسران کو چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیاہے ۔وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سندھ پولیس سے ٹرانسفر کیے جانے والے 20 گریڈ کے پانچوں افسران کو چارج نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پانچوں افسران اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے روٹیشن پالیسی کے تحت پانچوں افسران کا سندھ سے تبادلہ کیا گیا تھا۔ افسران میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ، اقبال دارا، منیر شیخ جونیئر، فدا مستوئی اور قمر زمان شامل ہیں۔صوبائی حکومت نے سوال اٹھایا ہے کہ کس میرٹ کے تحت روٹیشن پالیسی میں افسران کی تبدلی کی گئی ہے ، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے وفاق کو خط لکھے جانے کا بھی امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں