میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو ٹیکہ لگا دیا

مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو ٹیکہ لگا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45ہزار 969کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26 سال میں اپنے تیارکردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گرانڈ ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی آئی رفورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے۔پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سورماں کا خواب چکنا چور کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، پاکستان کی یہ کامیابی پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ پاکستان سے شکست بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں