پی ڈی ایم جلسہ ،پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں آج پی ڈی ایم کا جلسہ، پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا، جلسے کے سیکورٹی کیلئے 9 ایس ایس پیز اور ڈہائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار مقرر، 6 سیکیورٹی زون قائم حساس مقامات کو خاردار تاروں سے سیل کیا جائیگا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، حیدرآباد میں ہائی الرٹ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ہٹڑی بائے پاس پر پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، سیکورٹی پلان کے مطابق 6 سیکیورٹی زون قائم کئے جبکہ 9 ایس ایس پی ایز اور ڈہائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، ایس ایس پی نوشہروف?روز اور ایس ایس پی مٹیاری ٹرئفک کی روانی کو بھتر بنانے کی ذمیداریان نبھائینگے، جلسے میں داخل ہونے کیلئے 11 گیٹ بنائے گئے ہیں جن میں سے 9 گیٹون سے کارکنان داخل ہونگے جبکہ ایک وی وی آئی پی گیٹ سے میڈیا پرنسز اور عھدیدارن جبکہ ایک وی وی آئی پی گیٹ سے مرکزی قیادت جلسے گاھ میں داخل ہوگی جبکہ مختلف اضلاع سے 200 کے قریب لیڈیز پولیس اہلکاروں بھی جلسے گاھ میں تعینات کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے فائر برگیڈ عملے کو الرٹ کردیا ہے جبکہ جلسے گاھ میں 6 ایمبولینسوں اور ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل کا عملہ بھی موجود ہوگا، حیدرآباد جلسے کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔