کراچی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مڈنائٹ آپریشن
شیئر کریں
شہرقائد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم سے ٹیسٹ سے قبل پولیس کی جانب سے شہر بھر میں مڈنائٹ آپریشن کیاگیا، ہوٹلوں ، مسافر خانو ں کی سرچنگ کی گئی ناکہ، چھاپے اور محاصروں کے دوران 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔جوہر موڑ کے قریب رہائشی عمارت سے جدید اسلحہ، چوری اور چھینی گئی 25 موٹر سائیکلیں اور 4 کاریں بر آمد کرلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ملیر،کینٹ اسٹیشن ، سولجر بازار ، پٹیل پاڑا ،کٹی پہاڑی ، نیپئراور محمود آباد کی کچی آبادیوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پیرکی صبح کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا۔ایس ایس پی سائو تھ زبیر شیخ کے مطا بق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔ گھروں اورفلیٹس کی تلاشی لی گئی۔پولیس نے 25ہوٹلوں کو سرچ کرکے 55افراد کو حراست میں لیا۔بائیو میٹرک کے بعد ان میں سے 20افراد سے تفتیش کے بعد 15افراد کو تھانے منتقل کیا۔پولیس آپریشن کے دوران ملزم فرحان عرف ہڑا ہڑی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔ پولیس نے مسافر خانوںکے دو منیجرز کو بھی تحویل میں لیا۔نیپئر پولیس نے ایس پی سٹی کی نگراین میں پیرکی صبح نیپئر چوک جاپانی روڈ کا محاصرا کرکے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا پولیس نے المجید ہوٹل ، النثار ہوٹل، بلوچ ہوٹل ہزارہ ہوٹل کی سرچنگ کی مسافروں کا ریکارد چیک کیا امسافروں کی بائیو میٹرک کی۔نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے عمر فاروق کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوارن گھر گھر تلاشی لی۔سولجر بازار کی حدود میں بھی پولیس نے کومنگ آپریشن کیا۔گلستانِ جوہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جدید اسلحہ، چوری کی گئی، چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں۔گلستانِ جوہر موڑ کے قریب پولیس نے رہائشی فلیٹس میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی 1بکتر بند اور 8 موبائلیں استعمال کی جوہر میں سرچ آپریشن، اسلحہ، چوری کا سامان بر آمداس موقع پر رہائشی فلیٹس کی تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تلاشی کے دوران جدید اسلحہ1مشین گن، 2 شارٹ گنز، 1 بارہ بور پستول،1 ایل ایم جی، ایک پستول برآمد کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیںآپریشن کے دوران فلیٹس سے چوری اور چھینی گئی 25 موٹر سائیکلیں اور 4 کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔کٹی پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا،اس موقع پر پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو کارڈن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی تقریبا 100افراد مشتبہ سے پوچھ گچھ کی گئی سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان جمعہ رحیم ولد حکم خان اوراسلم ولد امان اللہ کو گرفتار کر کے ایک رائفل سیون ایم ایم،ایک نائن ایم ایم پسٹل ایک ریوالوراور164 راو نڈ 200 گرام چرس اور نقد رقم برآمد کرلی گئی اورایک موٹر سائیکل جوکہ پیر آباد سے چھینی ہوئی تھی وہ بھی برآمد کر لی گئی محمود آباد تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا آپریشن میں لیڈی پولیس بھی شریک تھیں گھر گھر تلاشی کی گئی مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن آپریشن گڈاپ سٹی، ملیر سٹی اور گلشن معمار کی حدود میں کیا گیا کومبنگ آپریشن مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا مخصوص علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی آپریشن کا حصہ رہیںپولیس نے مجموعی طور پر 50مشکوک افراد کو حراست میں لیاحراست میں لئے گئے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔