میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر میں اربوں کی ترقیاتی اسکیموں میں ہیرا پھیری

تھرپارکر میں اربوں کی ترقیاتی اسکیموں میں ہیرا پھیری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)تھرپارکر میں سال 2012 میں منظور ہونے والی اربوں روپے کے 1438 ترقیاتی اسکیمیں مکمل نہ ہوسکیں، ٹھیکیداروں کو بھی ادائیگی نہ ہوئی، ترقیاتی اسکیمیں مکمل نہ ہونے کا ذمہ دارسابق ایم پی اے اور ایم این اے مہیش کمار ملانی ،فقیر شیر محمد بلالانی اور سابق سینیٹر کے قریبی رشتے دار منظور میمن کو قرار دیا جارہا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر گل محمد لاٹ کے کوٹے پر سال 2012 میں پسماندہ ترین علاقے تھرپارکر میں اربوں روپے کی 1438 اسکیمیں منظور کی گئی، لیکن مٹھی، ڈیپلو ، چھاچھرو اور ننگرپارکرکے ٹائون آفیسرزنے ٹینڈر ، ورک آرڈر جاری ہی نہیں کیا۔ تعلقہ ننگرپاکر کی 324 ترقیاتی اسکیموں میں سے ایک اسکیم کا بھی ٹینڈر جاری نہیں ہوا، قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہوئی نہ عوام کو کوئی فائدہ ہوا، جبکہ ووکیشنل سینٹرز کی تعمیر کیلئے ایسے گوٹھ تجویز کئے گئے جس سے عوام کو فائدہ نہ مل سکا، زیر تعمیر عمارتوں میں مقامی سیاستدانوں نے قریب رہنے والے کارکنوں نے گھر بنالیے ہیں۔ گائوں سنگھوری میں ووکیشنل سینٹر کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں ہوا، لیکن ترقیاتی اسکیم کو 90 فیصد مکمل دکھایا گیا، گوٹھ لیاری میں بھی ووکیشنل سینٹر کیلئے رقم جاری نہیں ہوئی اور ٹھیکیدار نے 95 فیصد ترقیاتی کام مکمل کروایا گیا، گائوں بکھو نواز میں ووکیشنل سینٹر کی تعمیر کی رقم جاری کئے بغیر 10 فیصد ترقیاتی کام کروایا گیا۔ ووکیشنل سینٹر ولی محمد لونڈ کیلئے 60 فیصد رقم جاری ہوئی، لیکن ترقیاتی کام 20 فیصد کیا گیا، ووکیشنل سینٹر شریف کی دھانی کیلئے 90 فیصد رقم جاری ہوئی، لیکن ترقیاتی کام 40 فیصد مکمل ہوا، ووکیشنل سینٹر کھورو کیلئے رقم 40 فیصد جاری کی گئی، لیکن ترقیاتی کام 90فیصد کیا گیا۔ تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر سندھ ہائی کورٹ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کر ترقیاتی کام مکمل کرنے کا حکم دیا، لیکن اس کے باوجود ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری میں ایم پی ای مہیش کمار ملانی، سابق ایم این اے اورموجودہ ایم پی ای فقیر شیر محمد بلالانی اور سینیٹر گل محمد لاٹ کے قریبی رشتے دار منظور میمن ذمہ دار ہیں ، متعلقہ بااثر افراد کی رکاوٹوں کی وجہ سے ٹائون آفیسرز اور ورکس اینڈ سروسز کے انجینئزز قانونی تقاضے پورے نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں