میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ مچھ ، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے وزیراعظم، آرمی چیف پرعزم

سانحہ مچھ ، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے وزیراعظم، آرمی چیف پرعزم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں 11 افراد کے قتل کی پر زور مذمت کی۔ ملاقات کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں