وزیر اعظم کی بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کی ہدایت
شیئر کریں
وزیرِاعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات اور سیکیورٹی ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیبنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے اور بھارت کا اصل چہرہ عوام اور عالمی برادری کا سامنے لایاجائے۔ وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوفاشسٹ ایجنڈے اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اس پراپیگنڈے کا مقصد نہ صرف بھارت کے اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔