مہنگائی کا جن بے قابو،منافع خورآزاد،حیدرآباد انتظامیہ بے بس
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، آٹے کا فی کلو 65 سے 70 روپے تک بکنے لگا، چینی، انڈے، گیہون، دالوں سمیت دیگر چیزوں کی ریٹ بھی بڑھ گئے، ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کرانے میں مصروف، انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے سستی آٹے کے محدود اسٹالز پر کام چلانی لگی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دئے ہیں، شہر میں آٹے سرکاری نرخ 41 روپے فروخت ہونے کی بجائے 65 سے 70 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ انڈے کا فی درجن 200 سے 240 تک پنچ گیا ہے، چینی، گیہوں، دالوں سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی من مانی اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، ایسے صورتحال میں ضلعی انتظامیہ صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہے اور منافع خورون کے خلاف کارروائی کی بجائے شہر کے چند جگہوں پر سستی آٹے کے اسٹالز لگا کر فرائض انجام دی رہی ہے، محکمہ خوراک کے افسر کے مطابق حیدرآباد کی 18 جگہوں پر سستے آٹے کے اسٹالز لگائے جہان پر روزانہ 7 ہزار کے قریب آٹے کی تھیلیاں فروخت کی جاتیں ہیں، 20 لاکھ آبادی کیلئے 7 ہزار سستی آٹے کے تھیلیاں بانٹ کر ضلعی انتظامیہ مارکیٹ ریٹ کو کنٹرول کرنے سے ہاتھ اٹھا چکی ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرکے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔