فوڈ فیکٹریوں کو دھمکیاں دیکر مہنگی اور ناقص چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ' مریم نواز
ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوڈ فیکٹریوں کو زبردستی سرکاری محکموں سے دھمکیاں دلوا کر مہنگی اور ناقص معیار کی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فوڈ فیکٹریوں کے مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے کہ یا 8 روپے کلو مہنگی چینی خریدو یا فیکٹری بند کر دی جائے گی، ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔