سابق صدرآصف زرداری کا اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
سابق صدرآصف زرداری نے اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کاخون ملک اور قوم پر قرض رہے گا ۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زر داری نے اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کاخون ملک اور قوم پر قرض رہے گا ۔آصف زرداری نے کہاکہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم آج بھی اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کو نہیں بھولی ۔