میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیم مانڈوی والا کے الزامات پرچیئرمین نیب کانوٹس

سلیم مانڈوی والا کے الزامات پرچیئرمین نیب کانوٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون بیرسٹر سیف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں، تاجروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔سلیم مانڈی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سے متعلقہ کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرلیا ہے، جب کہ چیئرمین نیب نے کیس کا قانونی جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں، نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے ان کا موقف بھی معلوم کرے گا۔چیئرمین نیب نے کورونا کے دوران کسی اسپتال سے ریکارڈ نہ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا علاقائی بیورو کسی بھی اسپتال سے کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں