میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیروز خان نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

فیروز خان نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’ایف کے‘ پر اپنا پہلا گانا شیئر کر دیا ہے۔ اداکار کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔اداکار کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فیروز خان کے نئے یوٹیوب چینل کو اب تک 27 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں