میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کیخلاف اعلان جنگ کرچکے ،مولانا فضل الرحمن

حکومت کیخلاف اعلان جنگ کرچکے ،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

خیبرپختونخواحکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا، جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو، محمود خان اچکزئی، ایمل ولی خان، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے خطاب کیا۔پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں وہ پاکستان بچانے نکلے ہیں۔جلسے سے قبل بلور ہائوس میں مٹن تکہ ، چکن تکہ ، کابلی پلائو اور چپلی کباب سے مہمانوں کی توضع کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ امولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی کر نے والا بھی معلوم ہے اور جو نامعلوم ہے وہ ہم سب کومعلوم ہے،ادارے پشت بانی سے پیچھے ہٹ جائیں اور دستبر دار ہو جائیں ، آپ حکومت کیخلاف ہمارے ساتھ آواز ملائیں پھر ہم اور آپ بھائی بھائی ہیں ، اگر ادارہ سیاسی بننے کی کوشش کریگا تو پھر تنقید بر داشت کرنا ہوگی اورنام بھی لیا جائیگا ،آپ کے سامنے کلمہ حق بھی کہا جائیگا ، حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہے ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنے پیسے واپس مانگ رہے ہیں ،یہ محترم لوگوں کا ملک ہے ،محترم قوم پر رسوا حکمران کو مسلط نہیں کیا جاسکتا ،سب پارٹیوں کے قائدین ایک صف ہو کر انشاء اللہ اس منزل کو حاصل کر ینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں