میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کا انکشاف

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کوٹیشنز کے ذریعے بجٹ کو چونا لگانے کا انکشاف، ترقیاتی کاموں پر پابندی کے باوجود کروڑوں روپے کے کام کوٹیشنز کے ذریعے کرانے کا سلسلہ جاری، ایگزیکٹو انجینئر منظور زرداری نے من پسند ٹھیکیداروں کو کراس و گٹر نالیوں کے کام سونپ دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کوٹیشنز کے ذریعے کروڑوں روپے کی بجٹ کو چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر صفدر بگھیو، ایگزیکٹو انجینئر منظور زرداری، اکاؤنٹ عملے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کوٹیشنز کے ذریعے لاکھوں روپے کے بل پاس کرائے جا رہے ہیں، فرضی ناموں سے کام دکھا کر لاکھوں روپے کے بل من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق ترقیاتی کاموں پر پابندی کے باوجود کراس بنانے اور گٹر نالیوں کی تعمیر و مرمت کوٹیشنز کے ذریعے کی جارہی ہے اور کروڑوں روپے کے کام ٹینڈر کے بجائے 3 3 لاکھ کی کوٹیشنز دکھا کر پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر نے ترقیاتی کام من سپند ٹھیکیداروں کے حوالے کردیے ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر صفدر بگھیو کے موقف کیلئے کال اور میسجز کئے گئے، لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں