میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ،سعودی عرب کیلئے تمام پروازیں منسوخ

کورونا ،سعودی عرب کیلئے تمام پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں، اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مد ینہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس حوالے سے جنرل منیجرپبلک افیئرپی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی، اورتمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں