میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کی ترقی میں وفاقی حکومت تعاون کرے گی ،اسد عمر

حیدرآباد کی ترقی میں وفاقی حکومت تعاون کرے گی ،اسد عمر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ حیدرآباد کی تاجر برادری کو ٹیکسوں میں ہر ممکن چھوٹ اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے آسان شرائط پر قرضہ جات دیئے جائیں گے حیدرآباد کے ہوائی اڈے کو کھولنے اور تاجر برادری کے دیگر مسائل غورکرنے کے بعد حل کئے جائیں گے حیدرآباد کی ترقی میں وفاقی حکومت تعاون کرے گی اور جلد ہی حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کا واحد حل ملک میں صنعتی ترقی ہے،کیونکہ صنعتی ترقی سے نا صرف ٹیکس آمدن میں اضافہ بلکہ بیروزگاری جیسے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملتی ہے حیدرآباد کے ایک روزہ دورے کے موقع پر جیم خانہ میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی دیگر عہد یداران محمد الطاف میمن، دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری اورمحمد فہد پر مشتمل اور حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین پرویز فہیم نوروالا ،شاہد سومرو،محمود احمد،اسلم باوانی،شاہد قائمخانی اور دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پہلے دن سے صنعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ملکی فلاح و بہبود کیلئے صنعتکاری کو فروغ دیناضروری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں