میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی و لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس

کراچی و لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ننھی مروہ سے زیادتی و قتل جبکہ لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے کراچی میں ننھی مروا سے جنسی زیادتی و قتل جبکہ گزشتہ رات موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آیا معاملہ اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنائیں۔وزیراعظم نے مجرمان کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پرانسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ رستے میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کی کارکا پٹرول ختم ہوگیا اور وہ مدد کے لیے کھڑی ہوئیں تو دو مشکوک افراد خاتون کی جانب آئے اور گن پوائنٹ پر ان سے زیادتی کی۔ ان دونوں واقعات نے معاشرے اور معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور شہریوں کی طرف سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں