میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز سے لوگوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز سے لوگوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ)آن لائن قرضہ دینے کی اپلی کیشنز کے ذریعے لوگوں کو ہراسان کرنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق آن لائن قرضہ دینے کی اپلی کیشنز کے ذریعے لوگوں کو کو ہراسان کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق موبائل فون کے پلے اسٹور پر ان لائن قرضہ دینے کی دو درجن سے زائد اپلی کیشنز موجود ہیں، جن میں قرضہ لینے کیلئے شناختی کارڈ سمیت چہرے کی تصاویر سمیت ذاتی معلومات مانگی جاتی ہے، ان آن لائن اپلی کیشنز میں بروقت، ایزی لون، اسمارٹ قرضہ، ضرورت کیش، آسان قرضہ، ادھار پیسہ، منی لون، سپر مین لون، بے کے لون، لون کلب، مون کلب، فوکس لون، ہمدرد لون ،ٹوڈے لون، ہالی ڈے لون، لینڈ ہوم سمیت دو درجن سے زائد اپلی کیشنز موجود ہیں جن میں کم از کم ایک ہفتے تین ہزار قرضے پر دو ہزار سود اور سروس چارجز کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں جبکہ مذکورہ رقم نہ دینے کی صورت مین مختلف بیرون ممالک کے نمبرز، پی ٹی سی ایل نمبر اور موبائل نمبرز سے لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، ملنے والے شواہد کے مطابق لوگوں کی تصاویر کو ایڈیٹ کرکے نازیبا تصاویر بنا کر رشتہ داروں، دوستوں و دیگر لوگوں کو بھیجی جاتی ہیں، شواہد کے مطابق نازیبا تصاویر بھیجنے کا کام بیرون ممالک کے واٹس نمبرز یا انٹرنیٹ نمبرز کے ذریعے کیا جاتا ہے، مذکورہ تمام اپلی کیشنز غیرقانونی اور ان رجسٹرڈ ہے، متعلقہ ادارے غیرقانونی اور ان رجسٹرڈ اپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ذرائع کے مطابق سینکڑوں لوگ آن لائن اپلی کیشنز کی جال میں پھنس کر ذاتی معلومات دیتے ہیں جنہیں بعد میں بلیک میلر اور جرائم پیشہ افراد مختلف کاموں میں استعمال کرتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس چلانے کے دوران مذکورہ اپلی کیشنز اشتہار کے صورت میں سامنے آتی ہیں جس کے باعث وہ ان کے جال میں پھنس جاتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے آن لائن اپلی کیشنز پر پابندی کی ساتھ ان کی تشہیر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں