ایم کیو ایم ملکی مفاد دیکھتی ہے‘ اپنے بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا،فروغ نسیم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف ملکی مفاد دیکھتی ہے، ایم کیو ایم نے اپنے بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک بار وفاقی وزیر قانون بننا چاہتا تھا، استعفوں کے بعد وزیراعظم نے زبردستی عہدہ واپس دیا۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے ایم کیو ایم لندن کی کوئی حیثیت نہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں، ایف اے ٹی ایف بل کے لیے ہر روز اپوزیشن سے بات کرتا ہوں۔