میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم

کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹر)بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 174فیڈرز بند ہیں، مختلف مقامات پر گزشتہ روز پیدا ہونے والی فنی خرابیاں دور نہیں کی جا سکیں، بجلی کے تار ٹوٹے ہوئے ہیں مرمت نہیں کیے جاسکے۔کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ہے۔ بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 174 فیڈرز بند ہیں، مختلف مقامات پر گزشتہ روز پیدا ہونے والی فنی خرابیاں دور نہیں کی جا سکی ہیں، بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت نہیں کی جا سکی اور کیبل فالٹ تاحال درست نہیں کیے جا سکے ہیں۔ موسی کالونی، غریب آباد، خواجہ اجمیر نگری، گلشن حدید، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سہراب گوٹھ، لانڈھی، پاک کالونی، سرجانی ٹان، احسن آباد، ملیر، لیاقت آباد اور بلدیہ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے جب کہ سیفٹی کلیئرنس کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عملے کو کام میں مشکلات کا سامنا ہے، کچھ مقامات پر احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گلشن اقبال، بن قاسم اور بلدیہ میں پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، متعلقہ اداروں سے جلد نکاسی آب کی اپیل کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں 3 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں