میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کی اضافی نفری کے بھارتی دعوے غلط ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کی اضافی نفری کے بھارتی دعوے غلط ہیں، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی دعووں پر اپنے ردِ عمل میںپاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے ، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے ، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں