میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مضر صحت پانی فروخت کرنیوالے 11ملزمان ٹینکروں سمیت گرفتار

مضر صحت پانی فروخت کرنیوالے 11ملزمان ٹینکروں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں واٹر بورڈ اور پولیس نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت پانی شہریوں کو فروخت کرنے والے ملزمان کو ٹینکروں سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرواٹربورڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ساکران ،منگھوپیر اور ضلع ٹھٹھہ سے مضر صحت اور کیمیکل ملا پانی کراچی لاکر فروخت کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار جبکہ 11 مضر صحت پانی سے بھرے ہوئے ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ہیں، گرفتار ملزمان مضافاتی علاقوں سے جوہڑوں میں جمع پانی بھی شہریوں کو ٹینکروں میں بھر کر فروخت کرتے تھے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں بھی واٹربورڈ نے پولیس کے تعاون سے 25 مضر صحت پانی کے ٹینکر پکڑے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں