لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا، جمعہ کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی
ویب ڈیسک
منگل, ۲ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت لاک ڈائون سے متعلق فیصلوں کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا، جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کیلئے پرانے اوقات کار پر عمل ہوگا۔ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔