میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئر مین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ، نیب کی و ضاحت

چیئر مین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ، نیب کی و ضاحت

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ چیئر مین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے ،میڈیا میں اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے ،چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال نہ کوئی فیصلہ کیا نہ ہی کوئی حکم دیا، قانون کے مطابق پرانے مقدمات پر معمول کی کاروائی جاری ہے ۔نیب علامیہ میں کہاگیاہ مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا،میڈیا نیب سے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان نیب کا موقف لے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں