میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی یکم مئی سے پٹرول پندرہ روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 27روپے 15پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل پندرہ روپے اور مٹی کا تیل 30روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی ،یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے !15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ،مٹی کے تیل میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری جبکہ لائٹ ڈیزل ایل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ۔قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول 96.58روپے سے پندرہ روپے کمی کے بعد 81.58پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا اسی طرح ہائی سٹیڈ ڈیزل کی قیمت 107.25میں 27.15روپے کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 80.10روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر کمی ہوگی جس کے بعد مٹی کا تیل یکم سے 77.45روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 47.44روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل میں 15روپے فی لیٹر کمی گئی اور یکم مئی سے لائٹ ڈیزل 62.51روپے سے کم ہو47.51روپے فی لیٹر ملے گا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اس سے قبل 25 مارچ کو بھی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں