میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں 895 ارب کی کمی کا خدشہ ہے ، آئی ایم ایف

پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں 895 ارب کی کمی کا خدشہ ہے ، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں 895 ارب روپے کمی کا خدشہ ہے ۔آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستانی معیشت کے بارے میں جاری کردہ جامع رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کے باعث خسارے میں اضافہ ہوگا اور آمدنی میں کمی واقع ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 50 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ شرح نمو منفی رہنے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں برس 16 ارب 83 کروڑ ڈالر جبکہ آئندہ مالی سال 13 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں شیڈولڈ ہیں، پاکستان کو دوست ممالک کے 7 ارب 90 کروڑ ڈالر واپس کرنے ہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے پاکستان کو قرضوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں