میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات کیس ،رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منشیات کیس ،رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور ان کے خلاف مقدمے پر کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔ہفتہ کو انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے پر سماعت کی۔ سماعت شروع ہوتے ہی سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے متفرق درخواست دی اور استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ، اس لیے انہیں عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے ۔عدالت نے درخواست منظور کر لی اور رانا ثنا اللہ کو 25 اپریل تک عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے پر بحث کے لیے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔واضح رہے کہ اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف 15 کلو منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں