میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، پنجاب میں لاک ڈائون، فوج، رینجرز و پولیس کا گشت

سندھ، پنجاب میں لاک ڈائون، فوج، رینجرز و پولیس کا گشت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاوئون جاری رہا ، سڑکیں سنسان، کاروباری، صنعتی و تجارتی مراکز بند رہے اور لوگ گھروں میں محدود جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کا گشت جاری رہا۔سندھ میںبدھ کو بھی تیسرے روز لاک ڈاون جاری رہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور صنعتی و تجارتی مراکز بند رہے ، لاک ڈائون کے دوران اشیائے ضرورت سبزی، گوشت اور میڈیکل اسٹور کھلے ہیں۔علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کا گشت جاری رہا ، سڑکوں پر سناٹا جبکہ شہری گھروں میں محصور رہے ۔حیدرآباد، سکھر، بدین، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، نوابشاہ، میرپورخاص ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی سمیت سندھ میں لاک ڈائون سے کاروبارزندگی معطل رہا ۔پنجاب میں لاک ڈائون کے دوسر ے روز گوجرانوالہ کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت جاری رہا ، گجرات میں ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر 20 سے زائد موٹرسائیکل سواروں پر جرمانہ کیا گیا ۔رحیم یار خان میں گھروں سے غیر ضروری نکلنے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔فیصل آباد، ملتان، جھنگ، بہاول پور، بہاول نگر، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، ڈی جی خان سمیت تمام شہروں میں کاروباری و تجارتی اور صنعتی مراکز بند رہے ۔انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے بلاضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے ، پولیس اہلکار، رینجرز اور پاک فوج کے جوان جگہ جگہ تعینات رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں