میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہلم میں کرونا کے 14 مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں،فواد چودھری

جہلم میں کرونا کے 14 مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں،فواد چودھری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں کرونا کے 14 مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،فوری طور پر لاک ڈائون سمیت متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں