میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے اسلام آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے گیا۔ ذرائع کے مطابق سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے ، موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں