میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کبڈی ورلڈکپ 2020،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 64-24 سے ہرادیا

کبڈی ورلڈکپ 2020،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 64-24 سے ہرادیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 64-24سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا پہلا میچ اتوار کی شب پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کے کھلاڑیوں عرفان عرف مانا، لالہ عبید،بلال جاوید اور جاوید بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اورپاکستا ن نے کینیڈا کیخلاف 64-24 سے فتح حاصل کی،دوسر ے میچ میں ایران نے سرالیون کو 60-19سے شکست دیدی، ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرالیون کے کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا۔ کبڈی مقابلوں کے موقع پر سٹیڈیم شائقین کبڈی سے بھرا ہوا تھا جنہوں نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر بھرپور داد دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں