میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس ،پاکستان نے چین سے پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی لگا دی

کرونا وائرس ،پاکستان نے چین سے پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستان نے چین سے آنے اور چین جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کے وسیع تر مفاد میں چین سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئو کیلئے چین سے آنے اورجانے والی تمام پروازوںکو معطل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائوکیلئے مربوط اورموثراقدامات کویقینی بنایاجا رہاہے ۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ یاد رہے چین میں پھیلے خطرناک ترین کرونا وائرس سے اب تک چار سو نوے افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ چین سے باہر بھی دوہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق فلپائن جبکہ دوسرے کا ہانگ کانگ سے ہے ۔ان دونوں نے ووہان کا سفر کیاتھا۔حکام نے بتایا ہے کہ کل مزید 3ہزار887افرادمیں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد24ہزار324 تک پہنچ گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں