اپوزیشن کی چھ جماعتوں کے اتحاد کا 19مارچ کو مینار پاکستان پر مظاہرے کا اعلان
شیئر کریں
اپوزیشن کی چھ جماعتوں کے اتحاد میں 19مارچ کو حکومت کیخلاف مینار پاکستان لاہور پر عوامی قوت کے مظاہرے کا اعلان کردیا، وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آئین تحفظ کنونشنز ہوں گے ، بدمزگی سے بچنے کیلئے رہبرکمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے ، دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کیلئے واپسی راستہ موجود ہے مگر چھ جماعتوں کی شرائط کے تحت اتحاد کا حصہ بنیں گے ۔نئے اتحاد کے حوالے سے سرگرمیاں آگے بڑھنے کی ا تحاد کے اہم رہنما اور جمعیت علماء پاکستان نورانی کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ اویس نورانی نے کہاکہ چھ جماعتوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے سے دوہفتے قبل حکمت عملی طے کرلی گئی تھی ۔گزشتہ شب ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آئین تحفظ کنونشنز ہوں گے ، دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی مجبوریاں ہوسکتی ہیں ، چھ جماعتوں نے مشاورت سے اصول و ضوابط طے کرلئے ہیں ، دونوںجماعتوں کیلئے واپسی کاراستہ کھلا ہے مگر ان اصول و ضوابط کے تحت واپس آسکتے ہیں۔ہم نے بدمزگی سے بچنے کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا۔ رہبر کمیٹی برقرار ہے ۔ 19مارچ کو حکومت مخالف تحریک کا آغازکرتے ہوئے مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔