ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے ، کراچی پرتوجہ دے ، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے ، کراچی کے مسائل پر توجہ دے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کے ساتھی اتحاد نبھائیں گے ، پنجاب، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کیخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوکریوں اور گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم عمران خان نے یو ٹرن لے لیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی مشاورت سے حل ہوجا ئے گا۔