میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر ہمارا قومی نصب العین ہے ، وزیرخارجہ

کشمیر ہمارا قومی نصب العین ہے ، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا قومی نصب العین ہے اور تمام فریق اس مسئلے پر متحد ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں کشمیر سیل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بارے میں بھارت کے دعوے بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث بھارت کی ناکامی ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس پر پچاس سال بعد تین مرتبہ بحث ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ پر بھارت کے بیانیے کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں